ایپل نے دنیا کا سب سے سِلم slimآئی پیڈ متعارف کرادیا ہے۔ آئی پیڈ ایئر ٹو کی موٹائی صرف چھ اعشاریہ ایک ملی میٹر ہے۔اس میں ٹچ آئی ڈی فنگر پرنٹ سینسر موجود ہے، جبکہ 8 میگا پگسل کیمرے والے آئی پیڈ ٹو میں پہلی بار اینٹی
ریفلیکٹیو کوٹنگ استعمال کی گئی ہے،جس سے دن کی روشنی میں بھی اسکرین دیکھنے میں مدد ملے گی۔ اس آئی پیڈ کی قیمت ہے صرف 499ڈالرہے۔ اس کے ساتھ آئی پیڈ منی کا نیا ورژن ’’آئی پیڈ منی 3 ‘‘بھی متعارف کرادیاگیاہے، جس کا کیمرا نسبتاً کم ریزولوشن والا ہے۔